اگر آپ اکیلی رہ جائیں تو رک جائیں گیاگر آپ کی طلاق ہو چکی ہے،اگر آپ بیوہ ہیں
*"اگر آپ اکیلی رہ جائیں تو رک جائیں گی؟؟*
اگر آپ کی طلاق ہو چکی ہے،
اگر آپ بیوہ ہیں،
اگر آپ معزور ہیں،
اگر آپ کو ریجیکٹ کیا گیا ہے،
منگنی ٹوٹی یا نکاح ٹوٹا،
کچھ بھی نہیں ٹوٹا لیکن دل ٹوٹا
گھر میں ہوتے ہوئے بھی کوئی قدر نہیں آپکی
تو۔۔۔؟؟؟؟
تاریخ اٹھائیں اور پڑھیں ہاجرہ علیہ السلام کا واقعہ،
الله کا حکم ہوا.شوہر چھوڑ آتا ہے صحرا میں ایک دودھ پیتے بچے کے ساتھ.صرف الله کے سہارے اور حکم بھی الله کا`
کسی سے شکوہ کیا اس عظیم ہستی نے؟
ان کا تو ایمان تھا الله مجھے ضائع نہیں ہونے دے گا۔ الله نے نہیں کیا ضائع۔ایسا مقام دیا کہ کسی کا وہ مقام ہی نہیں.
عورت اپنے آپ کو کمزور سمجھتی ہے لیکن الله جانتا ہے اس میں کتنی ہمت کتنا potential ہے کتنی صابر ہے
یہ الله نے مثال سیٹ کر دی نا ہمارے لیے کہ اگر تم الله کی رضا میں راضی ہو ، الله کے حکم پر صبر کرتی ہو ،اس راستے کی تکلیفیں سہتی ہو تو تمہارا مقام بہت بلند ہو گا الله تمہیں بھی ضائع نہیں کرے گا
وہ عظیم ہستی صحراوں میں اکیلی ہے یعنی کوئی وسائل نہی کوئی انسان دلاسا دلانے والا نہیں
صحرا کبھی دیکھا ہے؟ اسکی تنہائی ہی انسان کو مار دینے کے لیے کافی ہوتی ہے۔قید تنہائی بڑی ظالم ہوا کرتی ہے لیکن جن کا مقصد حیات بلند ہو ،جن کا بھروسا عرش والے پر ہو وہ ایسے صحراؤں میں بھی survive کر جایا کرتے ہیں جی جایا کرتے ہیں!!
آپ سوچ رہی ہوں گی کہ ہم تو عام عورت ہیں ہم کیسے ہمت کریں۔
کچھ نہیں ہمارے پاس۔یہ باتیں پیٹ نہیں بھرا کرتیں !
تو سنیں ! الله مثالیں بناتا ہے آپ کے لیے اور پھر انھیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتا ہے۔وہ آپکو سخت سے سخت حالات کی مثال دیتا ہے جبکہ آپ پر ایسے حالات تو کبھی آتے ہی نہیں ۔ وہ ہستیاں عظیم تھی تو ان جیسے امتحان بھی کسی کے نا تھے۔آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی تو آخر انسان تھے!! کیا تکلیف صرف آپکو محسوس ہوتی ہے انکو نہیں ہوا کرتی تھی؟
کچھ باتیں سمجھ لیں !یہ سب جو قرآنی واقعات پڑھتے ہیں ان میں اہم بات یہ ہے کہ " الله پر مکمل بھروسا کیا جائے جبکہ حالات اور فطری قانون بھی آپکے مخالف ہوں "
تو اس بھروسے ،اس توکل پر الله آپ کے ساتھ بھی ایسے غیر فطری حالات جنہیں میں" amazing واقعات" کہتی ہوں ایسے حالات پیش کر دے گا
تو وہ عظیم ہستی جب اپنے بچے کو بھوکا دیکھ کر بیتاب ہوتی ہے تو وہ کیا کرتی ہے؟؟ کیا چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ جاتی ہے اور خالی دعائیں فریادیں کرتی ہے؟؟؟ نہیں نہیں
وہ دو پہاڑیوں کے درمیان چکر کاٹتی ہیں جنہیں ہر مسلمان کو چاہے مرد ہے یا عورت وہ عمرہ کرنے جائے تو اسے اسی عظیم "عورت" اسی تنہا لیکن توکل سے بھری ہوئی عورت کے قدموں پر دوڑنا ہے
الله سکھاتا ہے نا حرکت میں برکت ہے ،توکل کرو اور دوڑ لگاؤ ہمت ہار کے نا بیٹھ جاو ،مرد یا عورت جو بھی الله پر توکل کرے گا الله اس کو ضائع نہیں کرئے گا۔ الله نے وہیں زم زم نکالا جو سراسر شفا ہے جسے جس نیت سے پیا جائے اسکی دعا قبول ہوتی ہے الله اکبر! پانی زندگی ہے اور زندگی کو الله نے کہاں پیدا کیا ؟ جہاں صحرا ہے ، جینے کی کوئی امید نہی لیکن الله ایسے ہی بے جان مٹی کو دوبارہ زندگی بخشتا ہے اس طرح قیامت میی بھی ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
ایک اور اہم بات الله اس عظیم عورت کے ذریعے صحرا کو مکہ بناتا ہے۔ہم کہتے ہیں نا عورت سے گھر بنتا ہے الله نے تو پورا شہر اس عورت کی وجہ سے آباد کر دیا۔میں قربان جاوں الله ہمیں جنت میں ہاجرہ علیہ السلام کا دیدار کروائے اور ان جیسا صابر بنائے آمین یارب
اب دیکھیں وہ اکیلی عورت آنے والے وقت کے پیغمبر یعنی اسماعیل علیہ السلام کی پرورش کرتی ہیں اور وہی بیٹا ایک دن عظیم باپ: الله کے خلیل یعنی الله کے گہرے دوست ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ مل کر الله کا گھر یعنی کعبہ تعمیر کرتے ہیں اللہ اکبر
یہ ہے قربانی کا صلہ، یہ ہوتا ہے چنے جانا، یہ ہوتی ہے برکت ، یہ ہوتی ہے الله سے بے پنا محبت کا ثمر ، یہ ہوتا ہے اللّٰہ سے راضی رہنے کا صلہ ، یہ ہوتا ہے توکل کا نتیجہ ، یہ ہوتی ہے اسباب اختیار کرنے کی حکمت!!!
اب کیا بیٹھنا ہے سب چھوڑ چھاڑ کر؟ اور کرنا ہے انتظار کے کب موت آ پکڑے؟
کیا کرنا ہے انتظار کہ کوئی کہے میں تمہیں کبھی اکیلے نہی چھوڑوں گا؟ اور پلٹ کر کبھی آئے بھی نا؟
آپ ایک عظیم عورت ہیں اور میں نے مضبوط اعصاب کی عورتوں کو دیکھا تو یہ محسوس کیا کہ "وہ دبتی ہیں ، گھرتی ہیں ، روتی ہیں اور پھر زمین پر نہیں چلتی آسمانوں میں پرواز کیا کرتی ہیں
*دعا*
ہر وقت لوگوں سے کہنا چھوڑ دیجئے کہ میرے لیے دعا کیجئے
*"اپنے لیے خود مانگیے"*
*آپ جس تڑپ اور دل کی توجہ سے اپنا درد الله کو بتائیں گے*
*کوئی اور نہیں بتا سکتا*
*الله کو دعا کروانا نہیں، دعا کرنا پسند ہے*
اپنی فکر خود کیجئے،،اور اپنے لیے دعاخود کیجئے الله سب کی سنتا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں